You are currently viewing یورپین یونین : پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریشن جاری رکھنے کی اجازت

یورپین یونین : پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریشن جاری رکھنے کی اجازت

اسلام آباد (ڈیسک) یورپین یونین نے پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دے دی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں سے متعلق سیکرٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا جس کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت دی گئی ہے۔

اس سے پہلے پائلٹوں کے جعلی لائسنس کی بنا پر یوروپین یونین اور برطانیہ نے پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ اور برطانیہ آمد پر 6 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.