You are currently viewing ہیٹ ویو کے دوران کراچی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا جائے، ایم کیو ایم

ہیٹ ویو کے دوران کراچی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا جائے، ایم کیو ایم

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 21 تا 29 مئی ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیوایم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں مختلف علاقوں میں روزانہ 12 گھنٹےسے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کراچی کے شہری پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔
ایم کیو ایم نے وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا پابند کیا جائے۔
ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ وزیر توانائی کے الیکٹرک کو ہیٹ ویو کے دوران شہر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دینے کا پابند کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.