You are currently viewing ہنوئی سمٹ کے موقع پر کوریائی جنگ کے خاتمے کا اعلان ہو سکتا ہے، شمالی کوریا

ہنوئی سمٹ کے موقع پر کوریائی جنگ کے خاتمے کا اعلان ہو سکتا ہے، شمالی کوریا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:27/02/2019 16:53
  • Reading time:1 mins read

ہنوئی (ڈیسک) شمالی کوریا کے صدارتی دفترنے بتایاہے کہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اْن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کوریائی جنگ کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے صدارتی دفترنے بتایاکہ یہ دونوں رہنما اس حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔ امریکی حمایت یافتہ جنوبی کوریا اور چینی حمایت یافتہ شمالی کوریا سن 1950 سے سن 1953 کے درمیان ایک جنگ بھی لڑ چکے ہیں۔ تاہم اس جنگ کے خاتمے پر کوئی امن معاہدہ نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے پیونگ یانگ اور سیول ابھی تک تیکنیکی اعتبار سے حالت جنگ میں ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.