You are currently viewing ہم سندھ کو کسی بھی صورت میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے،شرجیل میمن

ہم سندھ کو کسی بھی صورت میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے،شرجیل میمن

کراچی (ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہم سندھ کو کسی بھی صورت میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے،سندھ  کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، جی ڈی اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کیسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے کی حمایت کی تھی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لوگ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کے طورپرپسند کرتے ہیں، اگرالیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.