واشنگٹن (ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ہم داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے ہیں ۔
امریکی صدر ڈنلڈٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے ہیں، ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک کیا ہے، اب شام میں ترکی کے زیر اثرعلاقے میں کوئی فوج نہیں اور اب ترکی 200 سال سے آپس میں لڑنے والے کردوں پر حملہ کر رہا ہے
امریکی صدر نے کہا کہ شام سے متعلق ہمارے پاس 3 آپشن ہیں، پہلا آپشن ہے کہ ہزاروں فوجی بھیجیں اورعسکریت پسندی سے کامیابی حاصل کریں اور دوسرا آپشن ہے کہ ترکی کومالی طورپر اور سخت پابندیوں سےنشانہ بنائیں جب کہ تیسرا آپشن ہے کہ ترکی اور کردوں کے مابین معاہدہ کروادیں
واضح رہے چند روز قبل ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرتے ہوئے سرحد سے ملحق قصبے راس العین میں فضائی کارروائی کی۔