کراچی (ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعظم سواتی کو لانے کے لیے سندھ حکومت کا طیارہ استعمال ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال ہے، ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے مل کر استحکام لانا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جو ادارے کام کرتے ہیں ان پر تنقید کی جاتی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم تعمیر کی بات کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ توڑ تاڑ کی بات کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیم میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے وزیر تعلیم جواب دے چکے ہیں۔ ابھی تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہیں ملا، متاثرین کے سر پر چھت نہیں ہے اور وہ ٹینٹ میں رہ رہے ہیں۔سب ساتھ مل کر ملک کو مشکل وقت سے نکالیں۔
ہم تعمیر جبکہ کچھ لوگ توڑ تاڑ کی باتیں کررہے ہیں، مراد علی شاہ
- Post author:Umer Khan
- Post published:14/12/2022 18:08
- Post category:پاکستان / سندھ / سیاست / کراچی
- Post last modified:14/12/2022 18:08
- Reading time:1 mins read
Tags: پاکستان نیوز, سید مراد علی شاہ, کراچی, میڈیا سے گفتگو, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی, وزیراعلیٰ سندھ