You are currently viewing ہمیں فرقہ واریت اور شدت پسندی سے چھٹکارا پامتحد قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہے ،وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر پیغام

ہمیں فرقہ واریت اور شدت پسندی سے چھٹکارا پامتحد قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہے ،وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کر کے ایک متحد اور یکجا قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہے۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ہم اس عزم کا عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک مثالی ملک بنائیں گے- وفاقی وزیر نے پاکستان اور دنیا میں موجود تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور قائداعظم نے ہم سب کے لئے آزادی حاصل کی تھی۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔موجودہ دور میں درپیش مشکلات کا سامنا کر کے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ ہمیں فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کر کے ایک متحد اور یکجا قوم بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔

آج کے دن ہمیں قائد کے پیغام کو نہ صرف یاد رکھنا ہے بلکہ اس پر عمل پیرا ہو نے کا عزم بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں ہماری ترقی ہے، ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھ کر اندرونی و بیرونی خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے منظم طریقے سے ترقی کی منازل کا سفر طے کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ ہم اپنے ملک و معاشرے کو منشیات جیسی برائی سے ہمیشہ کے لئے پاک کرنے کی پوری کوشش کریں گے- انہوں نے کہا کہ اگر پوری قوم یکجا ہو اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرے تو قائد اعظم کے الفاظ کے مطابق دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.