You are currently viewing ہمارا ملک اورصوبہ بلوچستان مختلف اقوام،قبیلوں اور رنگ ونسل سےتعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے،قاسم خان سوری

ہمارا ملک اورصوبہ بلوچستان مختلف اقوام،قبیلوں اور رنگ ونسل سےتعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے،قاسم خان سوری

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:23/09/2019 17:07
  • Reading time:1 mins read

 اسلام آباد (ڈیسک)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاے کہ ہمارا ملک اورصوبہ بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے،پشتون کلچر ڈے ہمیں تخریبی سوچ کی نفی کرتے ہوئے ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کی جانب راغب کرتا ہے۔

عالمی پشتون کلچر ڈے پر قائمقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ ہمارا ملک اورصوبہ بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بلوچستان کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے۔ انہوںنے کہاکہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبے کی ادبی تاریخ میں پشتون شعراء، ادیب اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی، ثقافتی، تاریخی اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پشتون قبائل نے ہمشہ رواداری، برداشت، تحمل مزاجی اور میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پشتون کلچر ڈے ہمیں تخریبی سوچ کی نفی کرتے ہوئے ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کی جانب راغب کرتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.