You are currently viewing ہری پور 4 سکولوں کی تعمیرات کا کام جاری

ہری پور 4 سکولوں کی تعمیرات کا کام جاری

ہری پور(ڈیسک) صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کے 10 کروڑ روپے کی فنڈنگ سےہری پور میں چار سکولوں کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے۔

صوبائی وزیر قانون و بلدیات اکبر ایوب خان کی جانب سے فراہم کردہ فنڈنگ سے مختلف چار سکولوں کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے جن میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دھرم پر ایک کروڑ 30 لاکھ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بٹ ایک کروڑ 30 لاکھ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈ ہاشم خان 4 کروڑ 10 لاکھ اور اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول الولی پر 4 کروڑ 13 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ مذکورہ علاقوں کی عوام نے سکولوں کی تعمیرات کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈنگ کرنے پر صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.