You are currently viewing ہریتھک روشن کی صبا آزاد سے شادی کی افواہیں سرگرم

ہریتھک روشن کی صبا آزاد سے شادی کی افواہیں سرگرم

ممبئی (ڈیسک) انڈین فلم انڈسٹری میں بالی وڈ سپر اسٹار ہیرو ہریتھک روشن کی صبا آزاد سے جلد شادی کی افواہیں سرگرم ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی دوسری شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک لمبے عرصے تک صبا آزاد سے تعلقات کے بعد ہریتھک روشن اور ان کی فیملی نے صبا کو اپنے خاندان میں قبول کر لیا ہے، جس کے بعد اب شادی کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب صبا کے گھر والے بھی اس رشتے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو چکے ہیں، جب کہ اداکارہ صبا کے بچے اس رشتے پر خوش ہیں۔
میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق اس سال کے آخر تک دونوں آرٹسٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔
50سال کی عمر کو پہنچنے والے ہریتھک روشن انڈسٹری کے سب سے اسمارٹ اور فٹ ایکٹر مانے جاتے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس شادی میں کن کن لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور کون کون لوگ ہریتھک کی شادی میں شریک ہو سکیں گے۔