راولپنڈی (ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہےکہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر قیمت پر اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران آرمی چیف کوایل اوسی کی صورت حال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پربریفنگ دی گئی
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہرقیمت پرکشمیریوں کےلیےاپنامثبت کرداراداکرتےرہیں گے۔