کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سرد مومسم کے ہزاروں نایاب پرندے ہجرت کرکے سندھ کی ساحلی پٹی اور جھیلوں میں پہنچ گئے ہیں وائلڈ لائف کا محکمہ ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندوں کے تحفظ میں نکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے سندھ کی طاقتور شخصیات نے ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار شروع کردیا ہے ۔ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی مشہور جھیلوں کینجھر ، ہالیجی ، منچھر اور دیگر چھوٹی بڑی جھیلوں اور ساحلی پٹی میں سائیبیریا ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے ہجرت کرکے ہزاروں پرندے پہنچ گئے ہیں ۔ بغیر پرمٹ کے ان نایاب پرندوں کی نسل کشی کا سلسلہ بھی تیزی سے شروع کردیا گیا ہے ۔ جبکہ شکاریوں نے بعض مقامات پر جال بچھاکر مخصوص آڈیو آواز کے زریعے پرندوں کو جمع کرکے پکڑنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ نایاب پرندوں کو مسقت ، دبئی ، کویت ، ابو ظہبی ، قطر اور بحرین سمیت دیگر ممالک کے شہزادوں کو قیمتی داموں فروخت کیا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں وائلڈ لائف کا محکمہ نایاب پرندوں کے شکار کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے
ہجرت کرنے والے پرندوں کے غیر قانونی شکار کا اضافہ ، وائلڈ لائف بے بس
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:24/12/2015 16:30
- Post category:دنیا / سلائڈر
- Post last modified:24/12/2015 16:30
- Reading time:1 mins read
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7