You are currently viewing ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا اور مسائل حل کریںگے، صدر پی ایچ ایف

ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا اور مسائل حل کریںگے، صدر پی ایچ ایف

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کھلاڑیوں کے واجبات ادائیگی اور مسائل کےحل کی یقین دہانی کرادی۔
طارق بگٹی سے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کپتانوں نے ملاقات کی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں عماد شکیل بٹ اور حنان شاہد سے ہونے والی ملاقات میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طارق بگٹی نے کھلاڑیوں کے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو ہوا اسے بھول جائیں، کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔
صدر ہاکی فیڈریشن نے مزید کہا کہ پاکستانی ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس لانا ہے، بھرپور جذبے سے میدان میں اتریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کھلاڑیوں کےساتھ کھڑی ہے، تمام مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.