You are currently viewing ہالی وڈ فلم فائیو آئیز کی مکمل فلمبندی ترکی میں کی جائے گی، گائے رچی

ہالی وڈ فلم فائیو آئیز کی مکمل فلمبندی ترکی میں کی جائے گی، گائے رچی

استنبول(ڈیسک)ہالی وڈ فلم فائیو آئیز کی فلمبندی ترکی میں کی جائے گی۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہالی وڈ فلمسازاور ہدایتکار گائے رچی نے بتایا کہ انہوں نے برطانوی اداکار جیسن سٹیٹم کی فلم فائیو آئیز کی فلمبندی کا آغاز 21 جنوری کوترکی سے کیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ترکی سے بڑے متاثر ہیں اور انہوں نے ترکی میں دو ماہ کی فلمبندی کے بعد پوری فلم ہی کو ترکی میں فلمانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہالی وڈ فلمسازگائے رچی اور ان کی اہلیہ جیکی آئسلی نےآیا صوفیہ مسجد اور توپ کاپی محل کا بھی دورہ کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.