یو اے ای (ڈیسک) ہالی ووڈ سے دبئی آنے والی خاتون فوٹو جرنلسٹ نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیش کش کر ڈلی۔
بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی کی تقریب دبئی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔
اسی تقریب میں ہالی ووڈ سے آئی ہوئی خاتون فوٹو جرنلسٹ نے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان سے کہا کہ میں ہالی ووڈ سے یہاں صرف ایک سوال کے لیے آئی ہوں۔
خاتون نے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے، میں نے جب آپ کو پہلی بار دیکھا تھا تو آپ سے محبت ہو گئی تھی۔
سلمان خان نے پرمزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید آپ شاہ رخ خان کے بارے میں بات کر رہی ہیں؟
جس پر جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ میں سلمان خان سے شادی کی بات کر رہی ہوں ، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے۔
سلمان خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے شادی کے دن اب گزر چکے، آپ کو مجھ سے بیس برس قبل ملنا چاہیے تھا۔
