You are currently viewing ہائی کورٹ: رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

ہائی کورٹ: رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
اعجاز چوہدری کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کردہ درخواست میںموقف اختیار کیا گیا تھا کہ گرفتاری خلا ف قانون ہے، عدالت تھری ایم پی او کے تحت اقدامات کو کالعدم قرار دے۔
سماعت مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔