You are currently viewing ہائی جیکنگ کیس اور موجودہ مقدمے میں کوئی فرق نہیں ،دونوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ، نواز شریف

ہائی جیکنگ کیس اور موجودہ مقدمے میں کوئی فرق نہیں ،دونوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ، نواز شریف

اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ  اقامہ والے اور ہائی جیکنگ والے  مقدمے میں کو ئی فرق نہیں ہے دونوں مقدمات کو عوام نے مسترد کر دیا ہے

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرلاہورجا کر بات کروں گا۔

نوازشریف نے کہا کہ 5 سال کی مدت میں کام صرف ن لیگ نے ہی کیا ہے، ہم نے اپنے تمام منصوبے مکمل کیے، عمران خان اور پی ٹی آئی بتائیں انہوں نے کون سا منصوبہ مکمل کیا؟ وہ ایک منصوبہ بتا دیں جو مکمل کیا ہو۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہم نے بجلی کے منصوبے مکمل کیے، سی پیک، کراچی کا امن بحال کیا، ملک سے دہشت گردی ختم کی، موٹروے بنائیں، کوئٹہ ، گوادر، اوربرہان تک موٹروے پہنچ گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی جبکہ 5 سال کی مدت میں کام صرف ن لیگ نے ہی کیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ اقامہ والےاور ہائی جیکنگ والےمقدمے میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں مقدمات کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ پر یہ مقدمات کیوں بنائے گئے، جوجواب عدالت میں دیا لفظ بہ لفظ درست ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میرا جو بیانیہ ہے جیت اسی کی ہوگی، میرا آج بھی وہی اسٹینڈ ہے جواٹک قلعے میں تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.