فیصل آباد (ڈیسک) ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے گیارہویں جماعت(انٹرمیڈیٹ پارٹ ون/فرسٹ ایئر) کے سالانہ امتحانی نتائج2022 کا اعلان کر دیا۔
امتحان میں کل 112614 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 51657 پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب45.87 فیصد رہا۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صبح 10بجے چیئرمین بورڈوکمشنر محمد شاہد نیازنے بٹن دبا کررزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اپ لوڈ ہو گیا۔ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی رزلٹ معلوم کرنے کی سہولت دی گئی ہے ۔ امیدوار موبائل فون پر اپنا رول نمبر لکھ کر 800240پر بھیج دے جس کے فوری بعد اسے رزلٹ سے متعلق جوابی ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔
طلباوطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ، جو بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔
نیز اگر ایسے طلباوطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔