ممبئی (ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ہم نے جیسے تیسے کر کے اپنا گھر ’منت‘ تو خرید لیا مگر اس کو ڈیزائن کروانے کے پیسے نہیں تھے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ اس بات کا ایک مثبت پہلو بھی ہے اور وہ یہ کہ میری بیوی گوری ٰخان کے کیریئر بطور انٹیریئر ڈیزائنر کا آغاز یہیں سے ہوا۔
انھوں نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ممبئی میں بنگلوں کی نسبت اپارٹمنٹ زیادہ مہنگے ہیں، ہم نے پیسے جمع کر کے گھر تو خرید ہی لیا تھا مگر اس کو ڈیکوریٹ کرنے کے پیسے ہمارے پاس نہیں تھے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ ہم نے ڈیزائننگ کے لیے کمپنی سے رابطہ کیا، لیکن انھوں نے جتنا بجٹ بنایا وہ میں برداشت نہیں کر سکتا تھا، بس یہیں سے گوری کے کام کا آغاز ہوا۔
میری بیوی نے گھر سےمتعلق چھوٹی چھوٹی چیزیں خریدنا شروع کیں اور گھر کو سجانا شروع کیا اور بالآخر کام اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
