You are currently viewing گٹار گرو عدنان آفاق کا کینسر کے باعث انتقال

گٹار گرو عدنان آفاق کا کینسر کے باعث انتقال

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف گٹارسٹ عدنان آفاق کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔
عدنان آفاق کا شمار پاکستان کے مشہور گٹار بجانے والوں میں ہوتا تھا جنہیں گٹار گورو بھی کہا جاتا تھا۔
عدنان آفاق پیٹ کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا سرطان اسٹیج 4 تک پہنچ چکا تھا۔
طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی کے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے عدنان آفاق کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عدنان آفاق پاکستان کے مشہور پاپ گلوکاروں کے لیے گٹار بجا چکے ہیں جبکہ یہ نوجوان میوزیشنز کو گٹار بجانے کی تربیت بھی دیتے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.