You are currently viewing گوشت سے تین گنا قیمتی ہوجانے پر پیاز نے شادی بیاہ پر گلدستوں کی جگہ لے لی

گوشت سے تین گنا قیمتی ہوجانے پر پیاز نے شادی بیاہ پر گلدستوں کی جگہ لے لی

منیلا (ڈیسک) فلپائن میں گوشت سے تین گنا قیمتی ہوجانے والے پیاز نے شادی پر بیاہ میں گلدستوں کی جگہ لے لی۔
شادی کو پرتعیش بنانے کے خواہشمند جوڑے قیمت بڑھنے پر اسٹیٹس سمبل کی حیثیت کرنے والی سبزی کو پھولوں کی جگہ استعمال کرکے ان کے ساتھ تصاویر بنوانے لگے ہیں۔

پیاز کو فلپائن میں اسٹیٹس سمبل کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے / فیس بک فوٹو

فلپائن کے شہر الوئیلو سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ دلہن April Lyka Biorrey-Nobis شادی کے موقع پر پیاز سے بنے گلدستے کے ساتھ آئی جس کا وزن لگ بھگ 5 کلوگرام تھا۔شادی میں موجود دیگر خواتین نے ہاتھوں میں پیاز سے بنی چادریں پکڑی ہوئی تھیں۔

پیاز کو فلپائن میں اسٹیٹس سمبل کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے / فیس بک فوٹو

اس شادی کے لیے جوڑوں نے روایتی پھولوں کے لیے 15 ہزار فلپائنی pesos کا بجٹ رکھا تھا مگر پیاز کی بوری خریدنے کے لیے انہیں بس 8 ہزار pesos خرچ کرنا پڑے۔ تقریب کے بعد اس جوڑے نے شادی میں شرکت کرنے والے افراد میں پیاز تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ فلپائن میں فی کلوگرام پیاز کی قیمت 200 فلپائنی pesos سے بڑھ کر 600 pesos یا 11 ڈالرز (2756 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہےتاہم پھر بھی پیاز آسانی سے نہیں مل رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ فلپائن میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے نتیجے میں پیاز کی قلت پیدا ہوگئی ہےجبکہ قیمتوں میں اضافے پر حکومت نے بھی تحقیقات شروع کررکھی ہے۔یاد رہے کہ فلپائن میں پیاز کی قیمت گوشت سے تین گنا بڑھ گئی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7