You are currently viewing گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

کراچی (ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میڈل جیتنے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیہ دیا۔گورنر سندھ نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں 11 سال بعد برانز میڈل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یقیناًیہ پاکستان ہاکی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے اور انشاءاللہ ٹیم کی کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، انھوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا میری خواہش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا ہاکی کی تربیت حاصل کرنا مستقبل کے لیے خوش آئند بات ہے، گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ کھیل کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔