You are currently viewing گورنر سندھ عمران  اسماعیل  کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کراچی (ڈیسک) گورنر سندھ  عمران اسماعیل  کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بخار محسوس ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ گورنر نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کیا تھا۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں گورنر سندھ نے  کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔ اللہ تعالی مجھے اس وبا سے لڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.