You are currently viewing گوادر میں سلائی مرکز خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے،چیئرمین سی او پی ایچ سی

گوادر میں سلائی مرکز خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے،چیئرمین سی او پی ایچ سی

اسلام آباد(ڈیسک) چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین ژانگ باژونگ نے کہا ہے کہ گوادر میں سلائی مرکز خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ کے تعاون سے گوادر ٹیلرنگ سنٹر قائم کیا گیا ہے اور سی او پی ایچ سی لوکل ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے گوادر کی ہنرمند خواتین کی مدد کرنے اور ان کو بااختیار بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں خواتین کے تیار کردہ نمونے گوادر کے مختلف کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کو بھیجے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں چینی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے لئے یکساں نمونے تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلائی کا مرکز گوادر میں خواتین کو اپنی مہارتوں کو بروئے کار لانے اور اپنی زندگی کو بھرپور طور پر گزارنے کے مواقع دے رہا ہے۔ چین نے جدید مشینری بھی فراہم کی ہے جو ان خواتین کو نئی مہارتیں سیکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں ٹیکسٹائل پرنٹنگ ، گارمنٹس ڈیزائننگ اور کوریج کے لئے مکمل ٹیکسٹائل انڈسٹری چین بنانے کے لئے سی او پی ایچ سی کے لئے سلائی سنٹر بھی ایک نقطہ آغاز ہے تاکہ مقامی افراد کو صنعتی ترقی سے فائدہ ہو۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.