You are currently viewing گندم کی پیداواری مقابلہ 21 2020کے لئے درخواستیں طلب

گندم کی پیداواری مقابلہ 21 2020کے لئے درخواستیں طلب

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:29/12/2020 13:28
  • Reading time:1 mins read

چیچہ وطنی(ڈیسک)محکمہ زراعت نے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبے کے تحت پیداواری مقابلہ 202021کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ 5ایکٹر یا اس سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت یا زراعت آفیسرز توسیع کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ مقابلے کے لئے فارم 30جنوری 2021تک وصول کیے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال کے نمبر0409330185پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

(APP)

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.