You are currently viewing گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 10 زخمی

گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 10 زخمی

استور (ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹھر ٹاپ پاس میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
ریسیکو اہلکار نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر سے آنے والے 35 خانہ بدوشوں کے گروپ نے کھائی کے قریب کیمپ لگا رکھا تھا، کیمپ میں موجود افراد گذشتہ رات برفانی تودے کی زد میں آئے، خراب موسم، دشوار گزار راستے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق این ڈی ایم اے، مقامی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کے ساتھ رابطے میں ہے، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات کو ریسکیو اور ریکوی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے پاک آرمی کے 2 ہیلی کاپٹرز فراہم کر دیئے ہیں، ہلاک، زخمی اور لاپتہ ہونے افراد کی تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7