You are currently viewing گلوکار ابرار الحق کو لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے سوالات کا سامنا

گلوکار ابرار الحق کو لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے سوالات کا سامنا

لندن (ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنما معروف گلوکار ابرار الحق پر لندن میں ایک کنسرٹ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
اس دوران ہنگامہ آرائی اور تلخ کلامی کی بھی نوبت آئی، گلوکار ابرار الحق لندن میں ایک کنسرٹ میں مدعو کیے گئے تھے جو معروف پاکستانی کاروباری شخصیت علیم خان کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
ابرار الحق کنسرٹ میں اپنی پرفارمنس دے کر باہر نکلے تو وہاںموجود بے شمار پی ٹی آئی کارکنان ان سے بات کرنے اور ان کے خیالات جاننے کے لیے بے تاب نظر آئے۔


مشہور گلوکارنے لوگوں کوبتایا کہ میں نے خود اختیاری طور پر سیاست سے دوری کا فیصلہ کیا ہے، مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ سیاست میں کچھ ڈیلیور نہیں کر پائوں گا۔
اس لیے سیاست سے عارضی طور پر علیحدہ ہوا ہوں، اگر آئندہ حالات مناسب ہوئے تو سیاست میں کردار ادا کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔