اسلام آباد(ڈیسک)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ پہلے گلوکاری کے شوق سے مطمئن ہوجاوں پھر اداکاری بھی کر لونگی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ فلم طیفا انٹربل اور جوانی پھر نہیں آنی میں کام کرنے سے انکار کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اداکاری کبھی کروں گی ہی نہیں بس پہلے گلوکاری کے شوق سے مطمئن ہو جاوں پھر اداکاری بھی کر لوں گی۔انہوں نے بتایا کہ میرے لیے خوش نصیبی اور اعزاز کی بات ہے کہ میں نے مایا علی، ماہرہ خان، صبا قمر اور مہوش حیات جیسی فنکاروں کے لیے گانا گایا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری فیملی سے کوئی بھی موسیقی کے شعبے میں نہیں ہے لیکن پوری فیملی میوزک کی شوقین ضرور تھی اس لیے سب نے مجھے سپورٹ کیا۔