You are currently viewing گلوبل ایجوکیشن اجلاس، 175 ملین بچوں کی تعلیم کے لیے 4 ارب ڈالر کے عطیات کا اعلان

گلوبل ایجوکیشن اجلاس، 175 ملین بچوں کی تعلیم کے لیے 4 ارب ڈالر کے عطیات کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:تعلیم
  • Post last modified:31/07/2021 14:08
  • Reading time:1 mins read

لندن(ڈیسک) برطانیہ اور کینیا کی میزبانی میں لندن میں منعقدہ گلوبل ایجوکیشناجلاس کے دوسرے اور آخری روز حکومتوں اور بین الاقوامی کارپوریشنوں نے تعلیم پر شراکت داری کے عالمی پروگرام کے لیے 4 ارب ڈالر کے عطیات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں ہونے والے گلوبل ایجوکیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سابق وزیر اعظم جولیا گیلارڈجو اس نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا نے تمام ملکوں میں بچوں کی تعلیم تک رسائی کو متاثر کیا ہے، تاہم غریب ملکوں میں، جہاں غریب خاندانوں کو انٹرنیٹ یا بجلی حاصل نہیں ہے، زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عطیات کے ان وعدوں سے 5 سال کے عرصے میں تعلیم کے لیے 5 ارب ڈالر اکھٹے کرنے کا ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔سفارت کار اور کینیا کی وزیر خارجہ رچل اومامو نے دنیا بھر میں تعلیم پر کووڈ-19 کی وبا کے تباہ کن اثرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی مستقبل کی جانب آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔اس موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پرعزم ہے اور انہوں نے 2026 تک سکولوں میں چار کروڑ مزید لڑکیوں کے داخلے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ اجلاس میں اعلان کردہ عطیات دنیا کے ان 90 ملکوں اور علاقوں کے بچوں کو سرکاری سکولوں تک رسائی فراہم کرنے پر صرف کیے جائیں گے جہاں سکول نہ جانے والے دنیا کے 80 فی صد بچے رہتے ہیں۔