You are currently viewing گزشتہ سال کچھ مشکلات پیش آئیں مگر اب سب ٹھیک ہے، ثانیہ مرزا

گزشتہ سال کچھ مشکلات پیش آئیں مگر اب سب ٹھیک ہے، ثانیہ مرزا

دبئی (ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر گزرے سال 2022ء کے حوالے سے مداحین سے کچھ باتیں کی ہیں۔
فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی سیلفیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کچھ موقعوں پر مجھے بہت مشکلات کا سامنا رہا ، لیکن میں ان سے اچھی طرح نبرد آزما ہوئی ہوں مگر اب سب ٹھیک ہے۔
انھوں نے پوسٹ میں اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ پیار کرتے ہوئے ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں ؕآپ سچ کو برداشت نہیں کر سکتے کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے، جس پر ان کے مداحین تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
نئے سال 2023ء کے آغاز پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال کی رخصتی کے موقع پر میرے پاس بہت کچھ کہنے کو نہیں ہے۔
اس پراسرار پوسٹ پر ثانیہ مرزا کے چاہنے والوں میں حیرت اور فکر کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔ مختلف موقعوں پر پوچھے گئے سوالات کے باوجود دونوں نے اپنے خیالات کے اظہار سے گریز کیا جب کہ شعیب ملک کا ایک موقع پر کہنا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔