You are currently viewing گرمی کا وبال،کراچی کا درجہ حرارت 38سینٹی گریڈ ریکارڈ

گرمی کا وبال،کراچی کا درجہ حرارت 38سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا مہال ہوگیا ہے،جبکہ آج کراچی کا سینٹی گریڈ 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گزشتہ روز آج کے روز ہیٹ اسٹروک کا عندیہ دیا گیا تھا،اور مزید آنے والے دنوں میں بھی شدید گرمی کی لہریں دوڑیں گی،کراچی کے علاوہ سندھ بھر میں مختلف درجے حرارت ریکارڈ کئیے گئے جس میں سب سے زیادہ حیدرآباد کا پارہ 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کراچی میں شدید گرمی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں تاہم ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔