You are currently viewing گرفتار سابق گورنر عمران اسماعیل کو  ڈسٹرکٹ جیل شکار پور منتقل کرنے کا فیصلہ

گرفتار سابق گورنر عمران اسماعیل کو ڈسٹرکٹ جیل شکار پور منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی (ڈیسک) کراچی میں گرفتار سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کو ڈسٹرکٹ جیل شکار پور بھیجا جائے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عمران اسماعیل کو 30 یوم تک تحویل میں رکھا جائےگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے جلاؤ گھیراؤ اور سڑکیں بند کرنے کے لیے لوگوں کو اکسایا اور ملک وقوم کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ عمران اسماعیل کو گزشتہ شب ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے گرفتار کرکے درخشاں تھانے منتقل کیا گیا اور بعدازاں انہیں شرقی پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 20 رہنما نامزد ہیں۔
عمران اسماعیل کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، سابق گورنر کے خلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔