You are currently viewing گرفتاری مکافات عمل نہیں کرپٹ حکومت کی انتقامی کارروائی ہے، بیرسٹر سیف کا بلاول کو جواب

گرفتاری مکافات عمل نہیں کرپٹ حکومت کی انتقامی کارروائی ہے، بیرسٹر سیف کا بلاول کو جواب

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل نہیں کرپٹ حکومت کی انتقامی کارروائی ہے۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اللّٰہ پاکستان کو موروثیت کے عذاب سے نجات دلائے جس کے علمبردار بلاول اور مریم صفدر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کون سی روایتی سیاست ختم کریں گے اسی سیاست کے بل بوتے پر آپ پیدائشی چیئرمین بنائے گئے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی وجہ زرداری اور نواز کی لوٹ مار اور کرپشن ہے، مسٹر ٹین پرسنٹ کے بیٹے کے منہ سے کرپشن کے خلاف الفاظ شرم کا باعث ہیں۔
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست کا انداز اور طریقہ کار آج بھی وہی روایتی پرانا ہے، ہماری اپوزیشن کچھ سبق نہیں سیکھ رہی۔
بیرسٹر سیف نے ردعمل میں کہا کہ بلاول صاحب، آپ کو کس اپوزیشن نے کام نہیں کرنے دیا؟ وہی اپوزیشن جس کی نمائندگی آپ کا اپنا راجہ ریاض کر رہا ہے؟

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.