گجرات (نیوز ڈیسک) گجرات کے ایک ہی ضلع سے 5 بھائی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اتر آئے۔
بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی جبکہ ان کے 4 بھائی صوبائی اسمبلی کی نشست پر مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی حیثیت میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
چوہدری محمد علی صوبائی حلقہ پی پی 33 سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہےہیں۔
چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ چوہدری شبیر رضا (ن) لیگ، چوہدری نعیم رضا (ق) لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔