You are currently viewing کے پی میں چیف سیکریٹری کی عدم تعیناتی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، وزیراعظم

کے پی میں چیف سیکریٹری کی عدم تعیناتی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں چیف سیکریٹری کی عدم تعیناتی کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کا شکار ہونے کی وجہ سے کے پی کو 590 ارب روپے دیے گئے لیکن اب تک صوبے میں سی ٹی ڈی کا ادارہ مکمل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح دیگر صوبوں نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا، بلوچستان سمیت دیگر صوبوں نے بھی بڑی قربانیاں دیں تاہم انہیں کچھ نہیں ملا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے لیے 3 ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے لیکن ان کی تعیناتی سے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس پینل میں شامل نام منظور نہیں تو آگاہ کریں ہم نیا پینل بھیج دیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.