You are currently viewing کے پی میں بلدیاتی انتخابات: خالی نشستوں پر پولنگ 22مئی کو ہو گی، الیکشن کمیشن

کے پی میں بلدیاتی انتخابات: خالی نشستوں پر پولنگ 22مئی کو ہو گی، الیکشن کمیشن

پشاور (ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ 22 مئی کو ہوگی، مجموعی طور پر 65 ہزارسے زیادہ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران بعض وجوہات کی بنا پر مختلف کیٹگریز پر ملتوی ہونیوالے انتخابات 22مئی2022 کو ہوگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان اضلاع میں ضلع کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، اپر کوہستان،، کولائی پالس، مالاکنڈ اور لوئر دیر شامل ہیں، جہاں امیدواروں کی وفات اور دیگر وجوہات کی بنا پر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے تھے، مجموعی طور پر 6تحصیل اور 26ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ان اضلاع میں کل 52پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جس میں 130پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام، ووٹروں، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ انھیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بھی یکساں مواقع مہیا کئے جاسکیں۔