You are currently viewing کے پی حکومت سازی: پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

کے پی حکومت سازی: پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد بیرسٹر سیف نے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے لیے کے پی میں آزاد اراکان کی جماعت اسلامی سے بات چیت ہوئی ہے۔
جماعت اسلامی پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ نے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر سیف اور میرا رابطہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف سے تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے 81 حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام 7، ن لیگ 5، پیپلزپارٹی 4 اور جماعت اسلامی 3 نشستیں جیت چکی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.