You are currently viewing کے ای صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

کے ای صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے بعد کراچی والوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کردی گئی۔
کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کے دوران نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
حالیہ اضافے کے بعد کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کراچی کے بجلی کے صارفین کو اگست میں یہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نیپرا حکام کے مطابق یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11 روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.