You are currently viewing کے ایم سی اراضی ریگولرائز کرنے کا حکم، لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ

کے ایم سی اراضی ریگولرائز کرنے کا حکم، لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی زمینوں سے لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ کرتے ہوئے اراضی ریگولرائز کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کی اراضی ریگولرائز کرنے کا حکم دینے کے بعد لانڈھی کیٹل کالونی سے لیز کی مد میں ریکوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر لینڈ کا میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لانڈھی کیٹل کالونی 752 ایکڑ پر مشتمل ہے۔
میئر نے کہا کہ 2009 کی قرار داد کے مطابق فی گز 350 روپے ریکوری کے چالان جاری ہونا تھے تاہم 14سال بعد اب نئے ریٹس کا اطلاق ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی اراضی کی لیز سے حاصل ہونے والی رقم شہر کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔