کراچی (ڈیسک) نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب واقع کے الیکٹرک آفس کے سامنے شہریوں نے کچرا پھینکنا شروع کردیا.
بجلی کے بلوں میں میونسپلٹی چارجز وصولی کے خلاف احتجاج عوام کا غم وغصہ عروج پر پہنچ گیا ہے. یاد رہے کہ کہ گذشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا احتجاجاً کچرا پھینکا گیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کا احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بھاری بھرکم بل اور ٹیکس وصول کرنے کے باوجود بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام ہے اس کے باوجودکے الیکٹرک کمیشن کی خاطر کے ایم سی کے چارجز وصول کررہی ہے. واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے میونسپل چارجز کی مد میں 200 یونٹ بجلی کے استعمال پر 50 روپے، 200 سے 700 یونٹ پر 150 روپے، 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں پر 200 روپے ماہانہ عائد کیے گئے ہیں. ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین پر بھی میونسپل ٹیکس عائد کیا گیا ہے، کراچی میں 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا۔