You are currently viewing کے الیکٹرک نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ 11.10 روپے کا جھٹکا

کے الیکٹرک نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ 11.10 روپے کا جھٹکا

کراچی (ڈیسک) کے الیکٹرک نے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی، فی یونٹ 11.10 روپے کا جھٹکا لگا دیا۔

28 جولائی کو نپپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں جون کے مہینے کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11.39روپے اضافے کی استدعا کی گئی۔ نیپرا نے درخواست پر 11.10 روپے فی یونٹ اضافہ منظور کر لیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا نے ہدایت کی کہ جون میں استعمال شدہ بجلی پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اگست اور ستمبر کے مہینوں کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔ اگست میں کے الیکٹرک صارفین سے 3 روپے 01 پیسے جب کہ ستمبر میں 8 روپے 09 پیسے وصول کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے 11.39 روپے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے 11.10 روپے اگست اور ستمبر 2 مہینوں میں وصول کرنے کی منظوری دی، اضافے کا اطلاق سے لائف لائن صارفین محفوظ رہیں گے۔