You are currently viewing کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑا ریلیف، دسمبر ایف سی اے کی مد میں 10.8روپے بجلی سستی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑا ریلیف، دسمبر ایف سی اے کی مد میں 10.8روپے بجلی سستی

کراچی (ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان ہو گیا۔
دسمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 10روپے 80پیسے سستی کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے دسمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی گئی، کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 10.26روپے سستی کرنے کی درخواست کی۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ دسمبر میں صارفین کی جانب سے بجلی کے کم استعمال کے باعث فرنس آئل کی کھپت کم ہوئی اور ایل این جی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔
چیئرمین نیپرا نے سماعت مکمل ہونے پر کراچی کے بجلی صارفین کو دسمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 10روپے 80پیسے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کر دیا۔
اس ریلیف سے کے الیکٹرک صارفین کو مجموعی طور پر 12ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا۔