You are currently viewing کے الیکٹرک صارفین پر بجلی گرادی گئی، فی یونٹ ایک روپیہ 44 پیسے مہنگا

کے الیکٹرک صارفین پر بجلی گرادی گئی، فی یونٹ ایک روپیہ 44 پیسے مہنگا

اسلام آباد (ڈیسک) کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 1روپیہ 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی، مذکورہ اضافہ جولائی کے بل میں لیا جائے گا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کے لیے کیا گیا ہے۔
قبل ازیں بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا۔
بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔
بجلی کی فروخت میں کمی اور کیپسیٹی ادائیگیاں بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات ہیں۔
نیپرا نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے متوقع ہے۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔