You are currently viewing کے۔4 منصوبے کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا، وزیراعلی سندھ

کے۔4 منصوبے کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا، وزیراعلی سندھ

کراچی (ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے۔4 منصوبے کا سنگ بنیاد آج ( جمعہ کو) رکھا جائے گا۔
وزیر اعلی ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کے۔4 منصوبے سے کراچی کے لوگوں اور صنعتوں کی پانی کی طلب پوری ہونے سے پاکستان کی معاشی ترقی ہو گی، یہ بات خوش آئند ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو خاص اہمیت دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے۔4 منصوبے سے کراچی کو پہلے مرحلے میں روزانہ 260 ملین گیلن پانی کی سپلائی ہوگی،آج کراچی شہر میں 1200 ملین گیلن یومیہ پانی کی طلب ہے،کراچی کے لیے واٹر بورڈ کو حب ڈیم اور کینجھر جھیل (دریائے سندھ) سے تقریبا 600 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم ہوتا ہے، کراچی میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی طلب اور رسد کے فرق میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کی پانی کی طلب کو پورا کرنے کا انحصار خالصتا کے ۔4 منصوبے کی کامیاب اور بروقت تکمیل پر ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کے۔4 مجموعی طور پر کراچی کو 650 ایم جی ڈی پانی کی رسد تین مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.