اوٹاوا (ڈیسک) کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھے گا۔
ان خیالات کا اظہار کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں جاری فارچون گلوبل فورم 2018 ء کے موقع پر ایک انٹرویو میں کیا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اب ہمیں اس چیز پر بات کرنی چاہیے کہ ہم کن شعبوں میں مل کر کام کرسکتے ہیں،وہ شعبے جن میں تعاون سے فریقین بالخصوس کینیڈین عوام کو فائدہ ہو۔انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے جس سے تجارت کے متعدد مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے حالیہ سہ ملکی مذاکراتی عمل کے دوران امریکی حکام نے کینیڈا کو چین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے باز رکھنے کی شق رکھی تھی جسے آخری مرحلے میں ختم کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ہم نے امریکا کی تمام اہم منڈیوں تک رسائی حاصل کی ہے