You are currently viewing کینیڈا : ڈاکٹروں کی کمی کے باعث لوگوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا

کینیڈا : ڈاکٹروں کی کمی کے باعث لوگوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:17/11/2022 15:21
  • Reading time:1 mins read

اوٹاوا (ڈیسک) کینیڈا میں لوگوں کو علاج معالجے کے لئے ڈاکٹروں سے وقت لینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ ملک میں ڈاکٹروں کی کمی ہے ۔
کینیڈین نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں بچو ں میں آر ایس وی اور کووڈ ۔19 کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال میں والدین کو اپنے متاثرہ بچوں کو ڈاکٹر کودکھانے کے لئے چھ چھ چھ ماہ تک انتظار کرتا پڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم ایک خاتون نے بتایا کہ وہ گزشتہ اگست سے اپنے بیٹے کے چیک اپ کے لئے ڈاکٹر سے وقت لینے کی کوشش کر رہی تھیں اور ان کو اپنے بچے کو ڈاکٹر کو نومبر میں دکھانے کے لئے وقت دیا گیا لیکن اس دوران ان کے بیٹے کی کی بیماری میں مزید شدت آچکی تھی ۔
کینیڈین پیڈیاٹرک سوسائٹی کے مطابق، بچوں کے درد اور بخار کی ادویات، جیسے ٹائلینول اور ایڈویل کی کمی بھی کینیڈا کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں تقرریوں کی بڑھتی ہوئی مانگ میں کردار ادا کررہی ہے۔