You are currently viewing کینیڈا۔ امریکی سرحد پر برف میں جمنے سے 1 بچے سمیت 4 افراد ہلا ک

کینیڈا۔ امریکی سرحد پر برف میں جمنے سے 1 بچے سمیت 4 افراد ہلا ک

مونٹریال(ڈیسک) کینیڈا،امریکی سرحد پر برف میں جمنے سے 1 بچے سمیت 4 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کینیڈین حکام کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر برفانی تودے کے درمیان ایک بچے سمیت 4 افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تفتیش سے ایسا لگتا ہے کہ ان سب کی موت سرد موسم کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 نوجوانوں اور ایک بچے کی نعشیں امریکی سرحد سے تقریبا 12 میٹر کے فاصلے پر وسطی مینیٹوبا صوبے کے ایمرسن قصبے سے 10 کلومیٹرپر ملیں جبکہ چوتھے نو عمر لڑکے کی نعش بعد میں ملی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.