You are currently viewing کینبرا: پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا میچ ڈرا

کینبرا: پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا میچ ڈرا

کینبرا (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا بارش سے متاثرہ میچ ڈرا ہوگیا۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری کی بدولت 391 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی۔
جواب میں پی ایم الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے میٹ رنشا 136، کیمرون بین کرافٹ 53، کیمرون گرین 46، مارکس ہیرس 49 اور نیتھن میک سوئینے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ چار روزہ میچ ٹیسٹ میچ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔