کراچی (نیوز ڈیسک) ذائقے میں کڑوی سبزی کریلے صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، غذائی ماہرین نے بتا دیا۔
غذائی ماہرین کے مطابق کریلے صحت کے لیے مفید سبزی ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامنز، اور منرلز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں کا جوس پینے سےوزن کم اور ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کریلے میں اینٹی ذیابطیس، اینٹی کینسر، اینٹی سوزش، اینٹی وائرس اور کولیسٹرول کو کم کرنے والی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
غذائی ماہرین مطابق ایک کپ کریلوں میں 20 کیلوریز، 4 گرام کاربو ہائیڈریٹس اور 2 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔
کریلے میں وٹامن اے، سی، فولیٹ، پوٹاشیم، زنک، اور آئرن بھی پایا جاتا ہے، یہ تمام غذائی اجزاء نا صرف مجموعی صحت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اسے مزید بہتر بھی بناتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق کریلوں کے جوس کے استعمال سے معدے، پھیپھڑوں، اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ اس کے جوس کے استعمال سے کینسر کی وجہ بننے والے خلیوں کی افزائش میں کمی آتی ہے اور چھاتی کے کینسر کی وجہ بننے والے خلیوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کریلے کی سبزی کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین آپشن ہے، صحت مند افراد اگر شوگر کے مرض سے بچنا یا اس سے لاحق افراد اپنی شوگر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کپ کریلے کا جوس استعمال کریں، کریلے کا پانی بڑھتی شوگر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ جسم میں موجود لبلبے کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
روزانہ صبح ایک گلاس کریلے کا رس پینا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔
یہ سبزی Polypeptide-P سے بھرپور ہوتی ہے جو شوگر کی سطح میں اچانک اضافے کو روک سکتی ہے۔
کریلے کا استعمال جسم میں غیرضروری کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کریلے کے استعمال سے انرجی لیول کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
کریلے کے استعمال سے آئرن کی کمی دور، خون میں لال خیلوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے جس سے نیند کی کوالٹی اور بھوک لگنے میں بہتری آتی ہے۔
جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلے کا جوس خون کی صفائی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
