You are currently viewing کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس سرپرستی میں ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے، رکن صوبائی اسمبلی

کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس سرپرستی میں ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے، رکن صوبائی اسمبلی

صادق آباد (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانگ نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کو پولیس کی مکمل سرپرستی میں ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی اور رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکو اغواء برائے تاوان کی ہر واردات میں 10 سے 15 لاکھ روپے کما رہے ہیں جنہیں ان پانچ ایس ایچ اوز کی سرپرستی حاصل ہے جوعرصہ دراز سے انہی تھانہ جات میں تعینات ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی نے انکشاف کیا کہ پولیس افسران کے ڈاکوؤں سے قریبی تعلقات کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے زیر قبضہ زمینیں تک خرید رکھی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کی سرپرستی کے الزام میں برطرف ہونے والے ایس ایچ اوز پھر بحال ہو کر آگئے ہیں اور مذکورہ ایس ایچ او ز نے کچے کے علاقے کو اپنی کمائی کے حوالے سے دبئی بنا رکھا ہے ۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے، ڈاکوؤں کے بااثر سہولت کاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، عام لوگ ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس سے بھی خوفزدہ ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7